سعودیہ کا دفاع ہر اسلامی ریاست و مسلمان کا فریضہ ہے۔ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ ¿ سعودی عربیہ اور سعودی سلامتی کو خطرے کی صورت بھرپور ساتھ دینے کے عزم اور جواب میں پاک بھارت اختلافات کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی جانب مثبت کردار کی ادائیگی کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دفاع دنیا کے ہر مسلمان اور اسلامی ریاست کا فریضہ ہے۔

حکومت و فوج کی جانب سے بار بار اس فریضے کی ادائیگی کا عزم اور اس کی تجدید یقینا قومی امنگوں کی آئینہ دار ہے جبکہ پاک بھارت اختلافات کے خاتمے میں سعودی ثالثی مثبت ومفید ثابت ہوگی۔