سعودی نائب وزیر دفاع کی سلطنت عمان کے فرمانروا سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

Khalid bin Salman bin Abdul Aziz

Khalid bin Salman bin Abdul Aziz

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل بدھ کو سلطنت عمان کے نئے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کے اہم مسائل اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے سلطنت عمان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور سلطان ھیثم بن طارق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات، خطے اور عالمی مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔