تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ ایک تاریخی حماقت اور حملہ آوروں کی جانب سے غداری تھی۔
تہران میں ایرانی یومِ معلّم کے موقع پر “بین الاقوامی تعلقات” کے کالج میں اساتذہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے کہ دو اہم واقعات پیش آ گئے۔
ان میں پہلا سعودی سفارت خانے پر حملہ اور دوسرا خلیج میں دس امریکی فوجیوں کو قیدی بنانا تھا ۔ پہلے واقعے سے ہمارا نمٹنے کا طریقہ کار برا تھا مگر دوسرے معاملے سے اچھی طرح نمٹا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا کہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کو سعودی سفارت خانے کے خلاف حملے کی توقع تھی۔
ظریف نے باور کرایا کہ اگر یہ تاریخی حماقت جو کہ میرے نزدیک غداری ہے مرتکب نہ ہوتی تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔