اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،دورے کے دوران پاک سعودی تعلقات سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال بات چیت ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اپنے دورے کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلٰی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔