اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
وہ چونتیس اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر خارجہ الجبیر نے اتوار کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن ایران کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔