سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

 Saud al-Faisal

Saud al-Faisal

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ کا چکلالہ ائیربیس پر استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر، وزیراعظم، مشیر خارجہ سمیت پاکستانی حکام سے دو طرفہ امور کے علاوہ علاقائی ترقی خصوصاً افغانستان سے نیٹو فوجیوں کے انخلاء کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اسلامی ملکوں سے تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق ان کی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔