سعودی آئمہ پر امامت کیلئے کسی کو نائب مقرر کرنے پر پابندی

Saudi

Saudi

ریاض (جیوڈیسک) وزارت کے مطابق آئمہ کی جانب سے کسی کو اپنا نائب بنانے سے کافی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ کچھ علما کا خیال ہے کہ آئمہ کا کسی کو اپنا نائب بنانا ان کی مجبوری ہوتی ہے ، خصوصاً جب ایک امام کو دوسرے ضروری امور بھی نمٹانا ہوں تو اس کی افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے خطبہ جمعہ دینے والے آئمہ کو اپنی ذمہ داریاں دوسروں کو منتقل کرنے سے روک دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ اگر مجبوری ہو تو اپنی جگہ صرف مسجد کے موذن کو مقرر کریں۔