ریاض (جیوڈیسک) رشتہ دار اگر چاہیں تو اپنے وزٹ ویزے میں توسیع کرا کر پورا سال سعودی عرب میں قیام کر سکتے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق یہ حکم نامہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف نے جاری کیا۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا۔
کہ 28 جون کے بعد ویزوں کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی،اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس جنرل سلیمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا کہ وزٹ ویزے پر آئے جن غیر ملکیوں کے ویزے ختم ہونے والے ہیں، وہ توسیع کی درخواست جمع کرائیں۔