سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی السیسی کو تاریخی کامیابی پر مبار کباد

 Abdullah

Abdullah

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مصر کے نومنتخب صدر عبدالفتاح السیسی کو ان کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مصر کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ عبداللہ نے السیسی کے نام تہنیتی پیغام پر مبنی ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ السیسی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عرب ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا۔

کہ وہ صدر منتخب ہونے پر سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔قبل ازیں سعودی عرب نے السیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی اور اخوان المسلمون کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت بھی کی تھی۔ مصر کے بعد سعودی عرب پہلا ملک تھا جس نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ دوسری جانب صدر متحدہ عرب امارات، امیر کویت ، شاہ بحرین اور یمنی صدر نے بھی السیسی کو مبارکباد دی ہے۔