ریاض (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کو طبعیت میں ناسازی کے باعث ریاض کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق 91 سالہ شاہ عبداللہ کی طبعیت خراب ہے اور انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
شاہ عبداللہ کے بھائی 77 سالہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے ولی عہد مقرر ہیں۔