قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالافتاء کے زیرانتظام تکفیری فتاویٰ کی مانیٹرنگ کرنیوالے ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والا 35 رکنی اسلامی عسکری اتحاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کا شیرازہ بکھیر دیگا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ میں آبزرویٹری برائے تکفیری فتاویٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اتحاد ان قوتوں کیلئے کاری ضرب ثابت ہوگا جو دہشت گردوں کی مالی اور مادی مدد کررہے ہیں۔ داعش اور اس قبیل کے دیگر تمام دہشت گرد گروپوں کیلئے یہ پیغامِ موت ہے۔