ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک کے وزیر صحت احمد الخطاب کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نگراں وزیر مقرر کردیا۔
حکومت نے احمد الخطاب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی تاہم وزیر مملکت محمد الشیخ کو نگراں وزیر صحت مقررکردیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ویب سائٹ “سابق” کا کہنا ہے کہ وزیر صحت کو ملک کے جنوبی علاقوں میں موجود اسپتالوں میں توجہ نہ دینے پر فارغ کیا گیا ہے تاہم ویب سائٹ نے خبر کے ذرائع نہیں بتائے۔