ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے زمینی فوجی دستوں نے شمالی یمن کے سرحدی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملوں اور دراندازی سے بچنے کے لیے اپنی زمینی فوج شمالی یمن میں داخل کر دی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق سرحدی علاقوں کو قبضے میں لینا سعودی اتحادی افواج کی پالیسی کا حصہ ہے۔اور سرحد وں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے طویل مدتی فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
سعودی حمایت یافتہ صدر ہادی منصور کے حامیوں نے حوثی باغیوں کو عدن سمیت متعدد شہروں سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ یمن میں پانچ مہینوں سے جاری فضائی بمباری اورلڑائی میں چار ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔