سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب پر عائد بلا جواز پابندی ختم کی جائے۔ محمد سلیم

کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ اب تک سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر پر ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر قانونی اور بلا جواز عائد پابندی کا خاتمہ نہیں کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس اقدام سے ڈسٹرکٹ کے تمام فٹ بال کلب اور کھلاڑیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

سیکریٹری ایسٹ خو تو اپنی ٹیم کو ہر ٹورنامنٹ میں کھلا رہے ہیں انہیں کوئی احساس نہیں کے کلب کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خود تو سیکریٹری ایسٹ غیر قانونی ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے انہوں نے قائمقام صدر عبدالعزیز کے فرمان کو بھی روندھ ڈالا ہے کہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ٹورنامنٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن حیرت کی بات ہے کہ قائمقام صدر بھی سیکریٹری ایسٹ کی اس غیر قانونی اور غیر ذمہ درانہ فعال پر بھی خاموش تمائشی بنے ہوئے ہیں۔

سیکریٹری جنرل سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب محمد سلیم نے ڈسٹرکٹ ایست کے صدر عمدالمالک خان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری اور قائمقام صدر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کریں ورنہ ہم قانونی کاروائی کا مکمل حق رکھتے ہیں۔