سعودیہ: شامی جنگ میں شرکت کا الزام، 4 شہریوں کو سزائے قید

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے چار شہریوں کو شام کی جنگ میں شامل ہونے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی۔

ملک کی خصوصی فوجداری عدالت نے ان شہریوں کو 4 سے 10 ماہ تک قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ان افراد نے شام میں برسرپیکار باغیوں کا ساتھ دینے کیلئے جعلی پاسپورٹس پر یمن کا سفر کیا تھا جہاں سے وہ ترکی گئے تھے۔