نئی دہلی (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم سلمان بن عبدالعزیز السعود 3 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی نائب صدر حامد انصاری اور نائب وزیر خارجہ ای-احمد نے نئی دلی ایر پورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔
سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز 3 روزہ سرکاری دورے میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، وزیراعظم من موہن سنگھ اور دیگر وفود سے ملاقات کریں گے۔ جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ کے علاوہ دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کا امکان ہے۔