سعودی حکومت کی وارننگ کے باوجود خواتین نے گاڑیاں چلائیں

Saudi Government

Saudi Government

ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکومت کی وارننگ کے باوجود کئی شہروں میں خواتین نے احتجاجا گاڑیاں چلائیں۔ سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کے حقوق کیلئے کئی برسوں سے مہم جاری ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کا کوئی قانون نہیں تاہم سماجی طورپر اس کی اجازت نہیں۔

گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے خواتین ڈرائیورز کو سخت وارننگ جاری کی تھی کہ مہم میں حصہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود سعودی دارالحکومت ریاض سمیت کئی علاقوں میں خواتین نے احتجاجا گاڑیاں چلائیں۔ خواتین نے گاڑی چلانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی لوڈ کیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد پسند کر چکے ہیں۔