سعودی نوجوان کی کاوش، کم خرچ میں 39 جوڑوں کی شادی

Saudi

Saudi

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے علاقے فرسان کے ایک رہائشی یحییٰ مساوی کی کاوش کے سبب 39 جوڑے انتہائی کم خرچ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یحییٰ نے بتایا کہ اس نے اپنے دو دوستوں کو راضی کیا۔

کہ وہ اس کیساتھ ایک ہی روز شادی کرائیں، راضی ہونے پر تینوں دوستوں نے واٹس ایپ پر اپنا پیغام چھوڑ دیا، جسکے نتیجے میں 39 نوجوانوں نے ایک ہی روز شادی کرانے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا۔

شادی پر کم سے کم اخراجات کیلئے ان افراد کے درمیان طے پایا کہ ہر دولہا پانچ ہزار ریال ادا کریگا۔ یحییٰ نے بتایا کہ عموماً شادی پر 60 ہزار ریال تک اخراجات آتے ہیں ،اتنی کم رقم میں شادی کی اس کاوش کو خوب سراہا گیا ہے۔