ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ایک شہری نے واٹس ایپ پر ناپسندیدہ اسٹیٹس کی وجہ سے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی۔
ایک سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن وٹس ایپ پر ناپسندیدہ اسٹیٹس کی وجہ سے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ہے۔ خاوند نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی نے اسٹیٹس میں لکھا تھا “میں دعا کرتی ہوں کے مجھے تمہیں برداشت کرنے کا صبر مل سکے۔”
اس عبارت کے بعد سعودی خاوند کے نام کے ابتدائی حروف درج تھے۔ خاوند کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ایک رشتہ دار سے کہا کہ وہ پتہ چلائیں کہ یہ عبارت میرے لیے ہے۔ انھوں نے تصدیق کی اور مجھے اپنے دوستوں کی بیویوں اور رشتہ داروں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔