سیونگ فیس نے آسکر کے بعد 2 ایمی بھی اپنے نام کر لیے

Saving Face

Saving Face

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستان کے لئے پہلا آسکر جیتنے والی دستاویزی فلم سیونگ فیس اور اسکی ہدائیت کار شرمین عبید چنائے کی کامیابیوں میں ایک اور شاندار اضافہ ہوا ہے۔ فلم نے آسکر کے بعد دو emmies بھی اپنے نام کر لئے۔ 84 th اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین دستاویزی فلم کا آسکر حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے اور ڈینئیل ئینگ کی اس مشترکہ پیشکش کو حاصل ہوئی۔

ایک اور شاندار کامیابی۔ دو ہزار بارہ کے آسکر کے بعد شر دستاویزی فلمface saving نے حالیہ ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈاکیومینٹری اور out standing editing پر مشتمل ایمی کے دو اہم اعزازات اپنے نام کر لئے۔ نیو یارک میں ہونے والے چونتیسویں ایمی ایوارڈز میں سیونگ فیس کے کل پانچ نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔

سیونگ فیس سے دو نئے ایمیز اپنے نام کرنے والی پاکستانی ڈاکیومینٹری میکر شرمین عبید چنائے کے لئے یہ اعزاز پہلا نہیں جو اس سے قبل اپنی ڈاکومینٹری children of the talibaan کے لئے بھی ایمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔