بچت کھاتوں پر کم از کم شرح منافع 6.5 فیصد کر دی گئی

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) بنکوں کے اکانٹس ہولڈرز کے لئے خوشخبری ، بچت کھاتوں پر کم از کم شرح منافع چھ سے بڑھا کر ساڑھے چھ فیصد کر دی گئی۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق بچت کھاتوں کے اوسط ماہانہ بیلنس پر کم از کم شرح منافع میں پچاس بیسز پوائنٹس اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ اس سے قبل پاکستانی کرنسی میں کھولے گئے بچت کھاتوں پر کم از کم شرح منافع چھ فیصد مقرر تھی۔ ماہرین کے مطابق بچت کھاتوں پر شرح منافع میں اضافہ بنیادی شرح سود بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا۔