بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کی منظوری

National Saving

National Saving

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری کردیا جائیگا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ قومی بچت کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری پر وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کیلیے منافع کی نئی شرح کی منظوری دے دی ہے تاہم نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیا جائیگا۔

جس میں قومی بچت اسکیموں کے لیے منافع کی شرح میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور ٹی بلز کے ریٹس سمیت دیگر پیرا میٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ کی گئی تھی جس میں محکمہ قومی بچت کی جانب سے 2 تجاویز پر مبنی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی تھی جس کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1 سے 1.5فیصد تک مزید کمی کی منظوری دے دی ہے۔