ہم سیات کو تصادم سے بچانا چاہتے ہیں ، سید خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین کے متعلق ایسی بات نہ کی جائے جس سے ملک کی بدنامی ہو، تمام اپوزیشن جماعتیں عمران اور طاہر القادری سے بات کرنے کیلئے متفق ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انتظار کریں گےکہ عمران اورطاہرالقادری کی طرف سے ملاقات کا پیغام آجائے، ہم نے رات 3 بجے تک ملاقات کی کوشش کی، اور رابطے کےلئے مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔

اگر کوئی ریڈ زون میں داخل ہوا تو یہ افسوس ناک ہوگا، نہ ہم کسی کو ضمانت دیں گے اور نہ حکومت کو ڈکٹیشن دیں گے۔عمران خان نے تحریری طور پر وزیر داخلہ سے معاہدہ کیا تھا۔

ہم سب نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ مارچ کرنے والوں کو آنے دیں ، جس کے بعد انہیں لاہور سے نکلنے کا موقع ملا۔ ہم سیات کو تصادم سے بچانا چاہتے ہیں ،امید ہے تحریک انصاف عوام کے مفاد میں استعفے نہیں دیں گے۔