کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی نگرانی سخت کردی جبکہ بینک اب 2 روز کے بجائے اگلے 5 روز کے دوران ہونے والی درآمدات کے بارے میں اسٹیٹ بینک کو پیشگی آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی نگرانی سخت کردی بینکوں سے 10 لاکھ ڈالر کے بجائے اب 5لاکھ ڈالر کی درآمدی ادائیگی کا حساب لیا جائے گا جبکہ بینک اب 2روز کے بجائے اگلے 5روز کے دوران ہونے والی درآمدات کے بارے میں اسٹیٹ بینک کو پیشگی آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث تیزی سے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر اور جاری کھاتے کے خسارے کا انتظام کرنے کے لیے بینکوں کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں جن کے تحت کمرشل بینک مرکزی بینک کو پانچ لاکھ ڈالر تک کی درآمدات کے بارے میں مطلع کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ دو روز کے بجائے اب آئندہ پانچ روز میں ڈالر کی ادائیگیوں کا حساب دین گے تاکہ اسٹیٹ بینک آئندہ پانچ روز میں ڈالر کی طلب کا اندازہ لگا سکے۔
اسٹیٹ بینک کا یہ اقدام ڈالر کی آزادانہ ترسیل کو محدود کرنے اور کڑی نگرانی میں معاون ہوگا۔