کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے بعد سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم رواں مالی سال اوسط مہنگائی 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور وسط مدت میں مہنگائی 5 سے 7 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ بجلی کی نرخ میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کی شرح آئندہ مہینوں میں بند رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ مہنگائی کا دارومدار غذائی اور توانائی کی قیمتوں، اجرتوں پر مذاکرات اور بھر سمیت معاشی بحالی پر ہوگا، غذائی اشیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کے اثرات ابھی ظاہر ہونا باقی ہیں، پھلوں، سبزیوں ڈیری مصنوعات مرغی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ نے گندم کی قیمت میں کمی کا اثر زائل کردیا۔