کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سندھ رہنما وْںاور سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے مقتول پروفسیر سبط جعفر زیدی کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس اور پرْ زور مذمت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پروفسیر سبط جعفرجنوبی ایشیا کے معروف سوز خواں اور شاعر تھے انھوں کاکراچی کے علمی و ادبی حلقوں میں منفرد مقام تھا۔
پروفسیر سبط جعفر کا قتل تعلیم دشمن کا واضح ثبوت ہے اْن کی شہادت نے پاکستان کو عظیم سرمایہ سے بھی محروم کردیا۔کراچی میں ٹارگٹ کلرز کا راج ہے۔شہرقائد میں جاری ٹارگٹ کلنگ سے جہاں عام شہری ہلاک ہورہے تھے اب وہی پر اساتذہ کو بھی ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے اے پی ایم ایل اس کی مذمت کرتی ہے اور پرنسپل سبط جعفر سمیت تمام بے گناہوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔