امریکا (جیوڈیسک) فرانسیسی ریلی ڈرائیور سبیسٹن لوئب نے تیز رفتاری میں پہاڑی ٹریک پر گاڑی چلا کر خطروں کے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ امریکی پہاڑی سلسلے میں یہ خطرناک کار ریس ہوئی فرانسیسی ڈرائیور سبیسٹن لوئب نے سب پر اپنی برتری دکھائی اور کم سے کم وقت میں مقررہ ہدف پر پہنچ کر فتح سمیٹی۔
فاتح ڈرائیور نے یہ کارنامہ آٹھ منٹ اور تیرہ اعشاریہ آٹھ سات سیکنڈ میں انجام دیا۔ پہاڑیوں پر گاڑی دوڑانے کے لیے فاصلہ بارہ اعشاریہ چار دو میل تھا جس میں ایک سو چھپن خطرناک موڑ تھے۔ سبیسٹن لوئب نے اپنا ہی ریکارڈ بھی بہتر بنایا ہے۔ اس سے پہلے یہی چڑھائی انہوں نے گذشتہ سال نو منٹ اور چھیالیس اعشاریہ ایک چھ سیکنڈ میں چڑھی تھی۔