ٹوکیو (جیوڈیسک) فارمولا ون کے سپر سٹار ڈرائیور سبیسٹن ویٹل نے پیلی ٹیکسی کی رونمائی کر دی۔ سبیسٹن ویٹل جاپان گراں پری میں شرکت کے لئے ٹوکیو میں موجود ہیں۔ اس موقع پر وہ مسافر ٹیکسی کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔
فارمولا ون ڈرائیور نے نیویارک سٹی میں آئندہ استعمال ہونے والی ییلو کیب ٹیکسی کی افتتاحی ڈرائیو کی ٹاپ سیڈ ڈرائیور ٹیکسی میں بیٹھے اور اس کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔ سبیسٹن ویٹل نے گزشتہ سال جاپان گراں پری کا ٹائٹل جیتا اور اب بھی وہ اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔