چارا کانٹے کے تنازع پر بااثر افراد نے بچہ پر کتے چھوڑ دئیے

Dog

Dog

پسرور (کرائم رپورٹر) چارا کانٹے کے تنازع پر بااثر افراد نے بچہ پر کتے چھوڑ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پسرورکے نواحی گائوں سوجووالی میں بابرعلی کا عاطف کے ملازم سے چارا کاٹنے سے منع کرنے پر جھگڑاہوگیا۔

شور کی آوازسن کر گائوں سے عاطف موقع پر پہنچ گیا۔ جس پر عاطف نے طیش میں آ کر بابر علی پر کتے چھوڑدئیے ۔کتوں نے بابر علی کے بیٹے 12 سالہ علی رضاکوقابو کرلیا۔ لوگوں نے موقع پرپہنچ کربچے کو شدید زخمی حالت کتوں سے بچالیا۔

زخمی بچے کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ صد ر نے ملزمو ں کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا ۔بابرعلی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سمیت تمام حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔