کولکتہ (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 7 فروری کو ایک مرحلے میں منقعد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 فروری کو ہو گی۔
بھارت کے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے ایک نیوز کانفرنس میں دہلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل 21 جنوری تک پورا ہو جائیگا اور نامزدگیان وا پس لینے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہوگی۔دہلی میں مجوعی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا پورا عمل مشینوں کے ذریعے ہو گا۔