اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ غور کررہے ہیں کہ صدارتی انتخاب میں حصہ لیں یا نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی نے کہاکہ وہ جمہوری نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔
الیکٹورل کالج تو 6 اگست کو بھی نامکمل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خوش اسلوبی سے اقتدار کی منتقلی چاہتی ہے لیکن تاریخ کی تبدیلی سے ان کا انتخابی مہم کاحق متاثر ہوا ہے، جبکہ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ اب وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ صدارتی انتخاب میں حصہ لیں بھی یا نہیں۔