سکیموں کی تکمیل کے تمام مراحل میں حکومتی پالیسی پیش نظر رکھتے ہوئے تکنیکی معاملات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے : عبدالجبار شاہین
Posted on February 27, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین نے ترقیاتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکیموں کی تکمیل کے تمام مراحل میں حکومتی پالیسی پیش نظر رکھتے ہوئے تکنیکی معاملات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں عوامی ضرورتوں کا خیال رکھا جائے۔وہ آج اپنے دفتر میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
جس میں ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ’ ڈی او (سی ) منڈی بہائوالدین طارق محمود’ ہائی ویز’ ‘بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران ‘ ڈی او سپیشل ایجوکیشن سید ظہیر احمدشاہ’ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مزمل ملک اور دیگرافسران شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ جاری سکیموں میں کو ئی ضروری تبدیلیاں کرنا مقصود ہو تو پی اینڈ ڈی سے پیشگی منظوری لی جائے تاکہ رکاوٹیں دور کرتے ہوئے پیشرفت کی جاسکے۔
اجلاس میں لالہ موسی میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سٹاف اور بچوں کی ضرورت کی مطابق تبدیلیاں کرنے کے معاملات کو قابل منظوری قرار دیاگیا سنٹر کی عمارت مکمل کرنے پر70.629 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ وزیر آباد میں56.818 ملین روپے سے اربن واٹر سپلائی کشمیر کا لو نی گوجر انوالہ میں34.827 ملین روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کامونکی میں 65.960 ملین روپے سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر’ منڈی بہائوالدین میں 98.645 ملین روپے سے واٹر لسپلائی سیوریج ‘ گلیاںاور نالیاں بنانے کی سکیموں کی تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ محکموں کے افسران نے کمشنر کو سکیموں کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔