علما کی گرفتاریوں کیخلاف سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ سنی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین قاضی محمد مظفر اقبال رضوی سمیت دیگر علما کرام جن کو پنجا ب پولیس نے گرفتار کیا ہے انہیں رہا کیا جائے جو لوگ دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا ،ہم پرامن علما کرام کو پکڑا جارہا ہے۔

مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ درودو سلام پڑھنے پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، حکومت غیر ملکیوں کو خوش کرنے کے لئے علما کرام کو تنگ کررہی ہے۔ شاداب رضا نے کہا کہ اگر گرفتار علما کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

دریں اثنا شام گئے دھرنے کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس پر دھرنا ختم کردیا گیا۔ سنی ایکشن کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے قاضی مظفر اقبال رضوی کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لہذا دھرنا ملتوی کیا گیا ہے اگر رہا نہ کیا گیا تو پھر دھرنا دیا جائے گا۔