نظیم مشائخ عظام کی مجلس شوری کا خصوصی اجلاس
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام کی مجلس شوریٰ ، علاقائی صدور، کوارڈینیٹر ،سیکرٹریز اورآل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں کیساتھ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے سابق دور میں اولیاء اللہ اور درویشوں پر ظلم وزیادتی اورمزارات کو منہدم کرنے کے ناپاک مناظر دیکھنے میں آئے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینے والے صوفیا اکرام اور مشائخ عظام پر نبوت کے جھوٹے الزامات لگاکران پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے۔
اگرپرویز مشرف ان کی حکومت کا تختہ نہ الٹاتے تو ملک میں قتل وغارت اور شدید خانہ جنگی شروع ہوجاتی کیونکہ پاکستان میں 70/80فیصد عوام اولیاء اللہ سے عقیدت ومحبت رکھتے ہیں ۔اسلئے مشرف غداری اورسنگین جرم کے ہرگز مرتکب نہیں ہوئے، نواز حکومت گرانے کا اقدام منشائے الٰہی تھا،وہ پاکستان کی سالمیت اوربقاکیلئے نجات دہندہ بن کرآئے۔اس لئے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان انہیں غدارنہیں سمجھتی بلکہ افواج پاکستان اوران کی حمایت میں ملک گیراحتجاجی تحریک چلائے گئی۔اسی سلسلہ میں 27اپریل بروز اتوار دوپہر 12بجے ناصر باغ تا داتادربار تک عظیم الشان مردوخواتین کی پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ریلی کامقصد عوام الناس کوان حقائق سے آگاہی دینا ہے کہ کیا مشرف غدارتھے یا محب وطن ؟ریلی کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com