علماء کرام مساجد میں لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور عربی خطبہ کی ادائیگی کے لئے استعمال کریں

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں حکومتی ہدایات و ضابطہ کار کے مطابق علماء کرام مساجد میں لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور عربی خطبہ کی ادائیگی کے لئے استعمال کریں اور دیگر کسی قسم کے اعلانات وغیرہ سے اجتناب کریں کیونکہ خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا یہ بات ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار نے پو لیس لا ئن لیہ میں علما ء کر ام کے وفد سے لا ؤڈ سپیکر کے استعما ل کے بارے میں ضا بطہ اخلا ق کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔

اجلاس میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر وسیم اکبر لغا ری ، ایس ایچ او صدرانسپکٹر عبد المجید ، قاری کفایت اللہ ، سید ثقلین زیدی ، سید نیئر عباس شاہ ایڈوکیٹ و دیگر علما ء کر ام مو جو دتھے اجلاس میں سرکل صدر کے چاروں تھا نو ں سے تعلق رکھنے والے علما ء کر ام ، اما م مسا جد ، خطیب ،مو ذن بھی مو جو دتھے ۔ ڈی ایس پی نے حا ضرین سے کہا کہ ملکی صورتحا ل کے پیش نظر معاشرہ کے ایک ذمہ دار حصہ ہو نے کی حیثیت سے اپنا موثر اور بھر پور کر دار ادا کر تے ہو ئے لا ؤڈ سپیکر کے لئے ضا بطہ اخلاق پر پا بندی کو یقینی بنا ئیں اور سوائے اذان ، عربی خطبہ یا دیگر ایمر جنسی اعلا ن فوتیدگی کے علا وہ یو نٹ و سپیکر کا استعمال ہر گز نہ کریں کیو نکہ خلا ف ورزی کی صورت میں مقدمہ کے اندراج کے ساتھ لا ؤڈ سپیکر یو نٹ سسٹم کو بھی قبضہ پو لیس میں لیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں جملہ شرکا ء اجلاس نے لا ؤڈ سپیکر کے استعمال پر پا بندی کے کما حقہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہا نی کرائی ۔ اور ملک کی سلا متی و استحکا م کے لئے دعا کر ائی گئی۔