لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نیسنی اور شیعہ علما، مشائخ اور ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ شیعہ سنی اکابرین پر مبنی امن کمیٹیاں فوری تشکیل دیں جو شرپسندوں پر نظر رکھیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے راولپنڈی مین پیس انے والے واقعات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سنی اور شیعہ علما، مشائخ اور ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ اپنے حلقہ اثر میں عوام سے دردمندانہ اپیل کریں کی وہ کسی بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری ردعمل کے بجائے اس کی تصدیق کر لیں۔
ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی اکابرین پر مبنی امن کمیٹیاں فوری تشکیل دیں۔کمیٹیاں اپنے اپنے علاقے میں شرپسندوں پر نظر رکھنے کے لئے باقاعدہ ڈیوٹیاں دیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت ہی نازک صورتحال سے دو چار ہے۔ ہمیں جذبات اور اشتعال کے بجائے ہوشمندی اور صبر سے کام لینا ہو گا۔دشمن یہی چاہتا ہے کہ پاکستان صفحہ ہستی سے مٹ جائے اگر ہم پاکستانیوں نے ہوش کے بجائے جوش سے کام لیا تو پھر ہم پاکستان دشمنوں کی سازشوں میں برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔