علماء کرام معاشرتی برائیوں کے سدباب کیلئے کردار اداکریں ،مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالرو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ علماء کرام معاشرتی برائیوں کے سدباب کیلئے کردار اداکریں، لوٹ مار ، چوری ، جھوٹ ، چغلی اور سود خوری جیسی برائیاں معاشرے کو کھوکھلا کررہی ہیں ، دعوت دین واصلاح معاشرہ علماء کرام کی اولین ذمہ داری ہے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ موجودہ قومی ور بین الاقوامی صورت حال کا تقاضا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے انفرادی کوششوں کے ساتھ اجتماعی طور پر کوششیں کی جائیں ایک طرف ملک میں بدامنی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور غربت کے باعث چوری ڈکیتی ِلوٹ مار اور رشوت خوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے تو دوسری جانب آئے روز نت نئے انداز اور طریقوں سے مغربی تہذیب کو نسل نو میں انجکٹ کرنے ا ور نسل نو کو منبر وامحراب سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

علماء کرام اور مذہبی طبقے ایسے میں نسل نو کو تباہی سے بچانے لیے اپناکرداراداکریں، دعوت دین واصلاح معاشرہ علماء کرام کی اولین ذمہ داری ہے۔ ضروری ہے کہ اصلاح معاشرہ کی انفرادی کو ششوں کے ساتھ اجتماعی طور پر بھی اپنے کردارکو اجاگر کیاجائے، علما ء کر ام معاشرتی برائیوں کے محرکات کے سدباب کیلئے کردار اداکریں، لوٹ مار ، چوری ، زنا، جھوٹ اور سود خوری کو اسلام نے ہر فساد کی جڑ قرار دیا ہے۔