لاہور (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سینئر راہنماء ماسٹر محمد اقبال انجم اور حافظ نور محمد نے کہاہے کہ علماء معاشرہ کا اعلی ترین طبقہ ہے جسے لوگ اپناآئیڈیل سمجھتے ہیں۔
لہذا ہمیں اپنے قول وعمل میں یکسانیت پیدا کرنیکی ضرورت ہے۔ لوگ بڑی رحمی سے ہمارا محاسبہ کرتے ہیں، پورے خلوص اور للہیت سے اپنا کام کرنا چاہیے، اللہ تعالی کے سامنے جوابدہی کا تصور انسان کی اصلاح میں مرکزی کر دار ادا کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر محمد منیر چوہان، ملک محمد عمر ریاض، محمد عثمان حیدر، مہر محمد علی ملاح، ڈاکٹر محمد ماجد اور جے یو آئی کے دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اخلاص دنیا سے بے رغبتی دوسروں کی ہمدردی علمائے کرام کا زیور ہے۔ جبکہ ریاکاری، حرص اور لالچ بدنما داغ ہے۔ انہوں نے تشدد، تخریب کاری اورد ہشتگردی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے۔