فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا و تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاہور میں جامعہ صدیقیہ سراج العلوم غوثیہ مسجد میں 25ویں سالانہ عرس مبارک بسلسلہ قاری محمد یوسف صدیقی پر شرکائے عرس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دنیا قید خانہ ہے ،ایک لمحہ لمحہ قیمتی ہے،کامیاب وہی ہے جو ہر وقت اللہ کی رضاکیلئے کام کرے،چڑھتے سورج کی پوجاسب سے بڑی خرابی ہے ،ہمیں کثرت کی پرواہ نہیں ہے ،ظالم چاہے کثرت میں بھی ہوں ہمیں ان کاساتھ نہیں دینا چاہیے ،،ہمارے اسلاف کی تاریخ ایسی نہیں ہے ،ہمیں سچائی پر قائم رہنا ہے۔
ہم صدیقین کے گروہ سے ہیں،اور حضور ۖ کے حبیب اول سیدنا صدیق اکبر،صحابہ کرام اورتمام بڑے مشائخ ہماری سرپرستی اوررہنمائی فرمارہے ہیں۔ہمیں اس نسبت پاک پر فخر ہے ۔ہم نے مخلوق خداکی جہاں مشکل دیکھی وہیں پرہی انسانیت کی فلاح وبہبود کے ادارے قائم کردئیے ،ہر ماہ ایسے اداروںکی تعداد اورروحانی محافل اورمجالس تیزی سے بڑھتی جارہی ہیں۔صحیح مسلک اورعقیدے والے علما حق کا ساتھ دیا جائے کیونکہ علماء حق راہ حق بتاتے ہیں،ان کے پاس ظاہری شریعت مطاہرہ کاعلم ہوتاہے اورفقراصراط مستقیم بتاتے بھی ہیں اوردکھاتے بھی ہیں،ان کے پاس ظاہری علم کیساتھ ساتھ باطنی روحانی علم ،علم معرفت ہوتاہے،اسی بنا پر راہ حق کے سالکین کومشاہدہ کرواتے ہیں۔ ہمیں ان کو اپنا نمائندہ بنانا چاہیے ۔آپ حق کاساتھ نہیں دیں گے تو گناہگار ہوجائیں گے ،ہم اس تحریک کو پاکستان بھر میں پھیلا رہے ہیںتاکہ عوام کوشعور دیا جاسکے کہ ہمیں کن لوگوںکواپنا ووٹ دینا ہے ؟اورہمارے نمائندے کیسے ہونے چاہییں؟آپ نے مزید فرمایا کہ لاکھوںکی تعدا دمیں دوسرے مذاہب ومسالک کے لوگ ہمارے ساتھ مل کربین المذاہب امن اتحاد کاعملی اورشاندار مظاہرہ کررہے ہیں،ہمارے اس اتحاد کوپاکستان سمیت UNOاوردیگر انسانی حقوق کے اداروں نے بھی سراہا ہے۔میرے آقا ومولاحضور نبی کریم ۖ نے 1993سے مجھے حکم فرمایا کہ روئے زمین پر یہ اعلان عام کردوکہ کسی بھی مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والاشخص اگر وہ راہ حق (صراط مستقیم )دیکھنا چاہتاہے تو ایک ماہ اس فقیر(صدیقی لاثانی سرکار) سے تعلق قائم کرکے دیکھ لے تو اسے راہ حق کی تصدیق ہوجائیگی ،انشاء اللہ ۔یہ سلسلہ اب تک پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک تک پہنچ چکاہے اور لاکھوںکی تعدادمیںلوگ صراط مستقیم کی تصدیق کے بعد روحانی فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں ۔جس طرح گمراہی اورجہالت عام ہوگئی ہے اسی طرح اللہ ورسولۖ نے اپنے فیض کو بھی تیز کردیا ہے۔اللہ ورسولۖ ،خلفائے راشدین اورتمام بڑے مشائخ راہ حق کے سالکین کو اپنی زیارتیں کروارہے ہیں،دستگیریاں فرمارہے ہیںاورراہ حق کی تصدیق فرمارہے ہیں۔پوری روئے زمین پر کسی بھی مذہب اورمسلک کابندہ میرے پاس راہ حق کی تصدیق کیلئے آئے تواسے ایک ماہ کے اندر اندرتصدیق ہوجاتی ہے، اللہ ورسولۖ نے ہمارے سلسلے کوایسا ہی نواز رکھاہے۔آپ لوگ اپنا ایمان مضبوط رکھیں ۔جولوگ آج بھی انبیا ء کرام کے وارثین کے پاس جاتے ہیںانہیں راہ حق کی تصدیق ہوتی ہے۔اللہ کا ولی ہر وقت اللہ کا ہی ذکر بتاتاہے ۔اللہ کے ولیوںسے محبت نہیں ہوگی توآپ اللہ تعالی کی بارگاہ اقدس تک پہنچ نہیں سکتے ،اللہ کے ولیوں کی سنگت درحقیقت اللہ ورسولۖ کی سنگت ہے ۔حضور ۖ خود فرماتے ہیں کہ فقراسے محبت کروان کے پاس خزانے ہیں۔اگر داڑھی اورعمامہ دیکھی جاتی تو طالبان پوری دنیا میں اتنی تباہی اوربربادی سے اسلام اورپاکستان کا امیج خراب نہ کرتے ، اسلام اورپاکستان کو طالبان نے شدید نقصان پہنچایا ،ہم اسلام کاحقیقی امیج بہتر کرنے اوراستحکام پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں۔جوعالم حقیقی فقراکے پاس نہیں جاتااورنسبت کرکے فیض نہیں لیتا وہ گمراہی میں چلاجاتاہے اسی لئے تو اتنے فرقے بن گئے ۔جبے کلے اورعمامے پہننے سے اللہ ورسول کی بارگاہ اقدس میں مقبولیت اورمنظوری نہیں ہوجاتی بلکہ ،اس پاک بارگاہ اقدس میں وہی مقبول ومنظور ہوتاہے جن کے دل پاک وصاف ہوتے ہیں،وہ ذات دلوںکو دیکھتی ہے ،ظاہری شکل وصورت اورلباس کونہیں ۔اس پروقارتقریب میں علماء ومشائخ سمیت لوگوںکی کثیر تعدادنے شرکت فرماکرفیوض وبرکات حاصل کئے۔ اختتام پر دعا کی گئی کہ یا اللہ! ہمارے ایمان عشق اورمحبت کوسلامت رکھ، اسلام اور پاکستان کوجوعناصر نقصان پہنچارہے ہیں ان کو نیست ونابود فرما کران کے کرتوںکوظاہرفرماکران کوذلیل کراوراپنے نیک اورصالحین بندوں کو غلبہ عطا فرما۔آمین