علما کی طالبان کو آمادہ کرنے کی کوششیں قابل قدر ہیں، پرویز رشید

 Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ علما کی طالبان کو بات چیت پر آمادہ کرنے کی کوششیں قابل قدر ہیں، حکومت طالبان کو بات چیت کی پہلے ہی پیشکش کر چکی ہے، طالبان علما کے شاگرد ہیں، انہیں اپنے اساتذہ کی بات سن کر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو دہشت گردی کے عذاب میں مبتلا رکھنا چاہتی ہیں، پاکستان اور خطے میں امن کیلئے تصادم کے بجائے تعاون کی پالیسی اپنائیں گے۔ طالبان شوری کے مطالبات سے متعلق سوال پروزیر اطلاعات نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی حکمت عملی کے بارے میں وزیر داخلہ ہی آگاہ کریں گے۔