لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے علما و مشائخ نے حکومت، فوج اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان فوری طور پر جنگ بندی کریں۔ پاکستان کے علما و مشائخ کا اجلاس مولانا سلیم اللہ خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک میں ہونے والے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار ہے۔
طاقت کا استعمال اور خونریزی کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں کچھ عناصر قیام امن کے راستے کو بند کرنے کے درپے ہیں علمائے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جب تک مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ جائیں مسلح کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علمائے نے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اپنا کرادار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں علما حکومت اور طالبان سے بھی جلد بات چیت کریں۔