علما اور قبائلی طالبان کے حملے رکوانے کیلئے مدد کریں: افغان صدر کی اپیل

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغان فوج اور پولیس کی کارروائیوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں 50 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

ادھر افغان صدر اشرف غنی نے علماء اور قبائلیوں پر زور دیا کہ وہ طالبان کے حملے رکوانے کیلئے مدد کریں۔

افغانستان میں حالیہ دنوں میں تشدد کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران صرف دارالحکومت کابل میں 12 خودکش دھماکے ہو چکے ہیں۔