لاہور (جیوڈیسک) علمائے کرام کا کہنا ہے ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات سے منافی تہوار ہے مفتی نعیم احمد کہتے ہیں میڈیا ویلنٹائن ڈے کو پروموٹ نہ کرے۔ اسلام ایسے تہوار منانے کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔
علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے ویلنٹائن ڈے کو یوم حیا کے طور پر منانا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں ویلنٹائن ڈے منانے والے سال میں ایک دن محبت کرتے ہیں سارا سال محبت کرنے والوں کو ویلنٹائن ڈے کی ضرورت نہیں۔
علمائے کرام کے نزدیک ویلنٹائن ڈے جیسے تہوار معاشرے میں باہمی احترام اور رشتوں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔