الفلاح سکالرشپ سکیم کا سالانہ کنونشن کل بروز ہفتہ 9 نومبر کو صبح 10 بجے سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں میں منعقد ہوگا

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) الفلاح سکالرشپ سکیم کا سالانہ کنونشن کل بروز ہفتہ 9 نومبر کو صبح 10بجے سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں میں منعقد ہوگا۔جس کے مہمان خصوصی کے پی کے کے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ عنایت اللہ خاں ہوں گے۔کنونشن میں پاکستان بھر سے ہزاروں ذہین طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔

الفلاح کے ایونٹ انچارج طاہر رفیق بٹ کے مطابق کنونشن الفلاح سکالرشپ سکیم سے وظائف حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لئے حوصلے اور قوم کے لئے کچھ کرگزرنے کے جذبے کو مہمیز دینے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔کنونشن کے شرکاء سے عنایت اللہ خان، پروفیسر عرفان احمد،میاں شکور ،چوہدری مجید احمد ۔ضیغم مغیرہ اور دیگر خطاب کریں گے۔