غوث الاعظم ہائی اسکول گلشن اقبال کی 15ویں سالگرہ تقریب

GHUOS UL AZAM HIGH SCHOOL

GHUOS UL AZAM HIGH SCHOOL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غوث الاعظم ہائی اسکول گلشن اقبال کے پرنسپل ماہر تعلیم فاروق کمال نے کہا ہے کہ علم کے بغیر معاشرے کے ترقی کا خواب ادھورا ہے تعلیم سے آراستہ قوم ہی آج ترقی کی منازل طے کررہی ہیں جہالت کے خاتمے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کے ساتھ نجی اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے ہمارا ادارہ فروغ تعلیم کے آج 15سال پورا کرچکا ہے

آج ہمارے درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات تعلی م سمیت مختلف شعبوں میں دنیا میں اپنا مقام حاصل کرچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوث الاعظم ہائی اسکول گلشن اقبال میں 15ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا واضح رہے کے غوث الاعظم ہائی اسکول گلشن اقبال بلاک 10/A شہر کا ایک معتبر تعلیمی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی سال سے تشنگان علم کی پیاس بجھا رہا ہے ۔اس کے قیام کے 15 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

اس پر مسرت موقع ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کی خاص بات طلبہ و طالبات میں باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے مانیٹرز اور پریفیکٹس کا انتخاب تھا جس کے لئے طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے امیدواروں کے لئے باقاعدہ کنویسنگ کی اور انتخابی کمپین چلائی تقریب کی نگرانی و سرپرستی عبدالحفیظ علوی القادری اور آصف علوی القادری نے کی۔

اس دوران پرنسپل فاروق کمال اور اساتذہ کرام نے طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا اور ان کی ذہنی نشونما بھی مثبت بنیادوں پر استوار ہوگی ۔ واضح رہے کہ اسکول میں مانیٹرز اور پریفیکٹس کی انتخاب کے ذریعے تقرری کا عمل پہلی بار عمل میں آیا ہے اور یہ سلسلہ اب ہر سال جاری رہے گا۔

نتائج کے مطابق پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک جن مانیٹرز اور پریفیکٹس کا انتخاب عمل میں آیا ۔نتائج کے اعلان ہونے پر طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے امیدواروں کے جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل فاروق کمال اور اساتذہ کرام نے طلبہ و طالبات کو دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی بعدازاں جناب عبدالحفیظ علوی القادری نے دعا کرائی ۔ تقریب کے بعد ریفرشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔