سکول میں ایک اوسط درجے کی طالبہ تھی : کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

بالی وڈ (جیوڈیسک) ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اس نے اپنے سکول کے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ میری امی مجھے صبح سویرے چھ بجے جگا دیا کرتی تھی، جب کہ میں کہا کرتی کہ مجھے ایک گھنٹہ اور سونے دیں۔ بھاری بستہ اٹھانے کا دباو بھی میرے اوپر رہا کرتا۔

صورت حال یہ تھی کہ میں کچھ دیرکے لئے کلاس میں بھی سو جایا کرتی تھی۔ کیونکہ میں ایک عام سی سٹوڈنٹ تھی اس لئے گھر میں پڑھنے اور فلمیں دیکھنے پر زیادہ توجہ رہتی۔ لیکن آج مجھے یہ کہنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی کہ اساتذہ اور والدین دونوں ہی اہم ہستیاں ہوتی ہیں۔

ان تینوں کے آپس میں روابط بھی ضروری امر ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ٹیچرز ڈے مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے ، بھارت میں یہ پانچ ستمبر کو جب کہ پاکستان میں پانچ اکتوبر کو ہوتا ہے۔