سکول انتظامیہ کی بے حسی کے باعث میٹرک کے طلبہ و طالبات در بدر ہوگئے، سکول کا کلرک بچوں کے فارم اور پیسے لے کر رفو چکر ہوگیا۔کراچی کے علاقے لیاری کے پرائیویٹ سکول کے ڈیڑھ سو طلبہ و طالبات امتحانات دینیکی بجائے کبھی میٹرک بورڈ اور کبھی کراچی پریس کلب پر احتجاج کرتے نظرآتے ہیں۔
ہر طرف سے مایوسی کے بعد انھوں نے اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ سکول کا کلرک عبدالکریم طلبہ کی امتحانی فیس بورڈ میں جمع کرانے کی بجائیہڑپ کر گیا لیکن سکول انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کر کے چپ سادھ لی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ان طلبہ کو سپلیمنٹری امتحان میں شریک کرنے کیلئے سکینڈری بورڈ سے مشاورت طلب کر لی ہے۔
سکول کے طلبہ کا موقف ہے کہ وہ ہر وقت پیپر دینیکو تیار ہیں لیکن سپلیمنٹری امتحان میں نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب بورڈ کے قانونی مشیر مسرور علوی کا موقف ہے کہ سپلیمنٹری امتحان میں صرف ناکام طلبہ شریک ہوسکتے ہیں لہذا ان طلبہ کیلئے کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔