اسکول سے محروم بچوں کو 40 ماہ میں پانچویں جماعت تک پہنچانے کا منصوبہ

School

School

لاہور (جیوڈیسک) تاجروں نے امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر وزیراعظم سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ ادبی اور غیر روایتی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ (ایل این ایف بی ای) ایک ایسے منصوبے پر کام کررہا ہے جس کے تحت اسکول سے محروم رہ جانے والے بچوں کو ابتدائی 6 سال کی تعلیم صرف 30 سے 40 مہینوں میں دی جاسکے گی۔

ادارے کے ایڈیشنل سیکریٹری ندیم عالم بٹ اس غیر روایتی تعلیم کے منصوبے کے نگراں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت جس کی لانچنگ 2011 میں ہوئی تھی بچوں کو 6 سال کی تعلیم لگ بھگ 3 سال میں دینے کے لیے ایک خاص نصاب جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس میں نرسری سے لے کر پانچویں جماعت تک کی پڑھائی کا احاطہ کیا گیا ہے اور جسے ان بچوں کی ضرورتوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔