کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 21/3/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) الائیڈ سکول حاجی عاشق حسین کیمپس کوٹلہ میں اینول ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایم ڈی ملک ندیم عاشق اعوان،ملک سلیم عاشق اعوان ،ملک نوید عاشق اعوان ودیگرسٹاف نے معزز مہمانوںکا شاندار استقبال کیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔حمد کے بعدسکول ہذا کے بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔بچوں نے مختلف ملی نغمے ،ٹیبلوزپیش کئے۔اس موقع پر بچوں کا جذبہ دیدنی تھا۔والدین اور معززین نے بچوں کی پر فارمنس پر دل کھول کر داد دی۔مہمان خصوصی سابق وزیراطلاعات و نشریات رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری قمر زمان کائرہ،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد سرور روپیری،ملک محمد حفیظ اعوان پہاڑے(ناروے)ودیگر تھے۔مہمان خصوصی سابق وزیراطلاعات و نشریات رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری قمر زمان کائرہ،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد سرور روپیری،سابق صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری فیصل گجر،ملک نعیم اعوان رہسیاں،حاجی ملک علی اصغر اعوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں شیلڈز،میڈلزاور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔دیگر مہمانان اعزاز میں ملک نعیم اعوان رہسیاں رہنما مسلم لیگ ن،ملک حیدر زمان،حاجی ملک علی اصغر اعوان ،حاجی عبدالعزیز،ملک ساجد علی منیجر دوبئی اسلامک بنک کوٹلہ،ملک محمد اعظم مچھوڑہ،ملک نائید ،ملک محمد سلیم پہاڑے،چوہدری اورنگ زیب ککرالی،ملک تعظیم اعوان چوہڑ پور،چوہدری فیاض انجم،چوہدری عرفان شریف ،ملک عبدالسلام سمیع،چوہدری قاسم مراڑیاں،چوہدری شجاعت حسین مراڑیاں ودیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) الائیڈسکول حاجی عاشق حسین کیمپس کوٹلہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سابق وزیر اطلاعات ونشریات وراہنما پاکستان پیپلز پارٹی ”چوہدری قمر زمان کائرہ ”نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الائیڈ سکول حاجی عاشق حسین کیمپس کی انتظامیہ وسٹاف مبارکباد کی مستحق ہے جن کی کاوشوں سے یہ ادارہ علاقہ میں دن دگنی رات چکنی ترقی کر رہا ہے اور شاندار رزلٹ پیش کر رہا ہے ،6سال قبل جس ادارہ کا سنگ بنیاد”ملک ندیم عاشق اعوان ”نے رکھا تھا اس ادارہ کا شمار علاقہ کوٹلہ ارب علی خاں کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں ہو رہا ہے ،جن کے نام سے منصوب یہ ادارہ ہے وہ نڈر ،مخلص ،اور دیانتدار شخصیت کے حامل انسان ”حاجی عاشق حسین مرحوم ”تھے وہ ہمارے قریبی ساتھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن تھے ،الائیڈ سکول حاجی عاشق حسین کیمپس کے بچوں نے جس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،مختلف ٹیبلو اور خاکے پیش کیے انکی کارگردگی اور ذہانت قابل دید ہے ،انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس ادارہ میں بطور مہمان بھلا کر جتنا پیار دیا میں اسے کبھی فراموش نہیں کروں گا۔میری دعا ہے کہ اس ادارے سے یہ ننھے منے پھول کل ڈاکٹر ،انجینئر،وکلاء بن کر نکلیں اور اپنے ملک پاکستان کی خدمت کریں اور اپنے علاقے ،ادارے اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں ۔میں انتظامیہ اور اساتذہ سے اپیل کروں گا کہ آج کے اس جدید دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر زیادہ سے زیادہ زور دیں ۔دنیا میں جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں ان میں تعلیم اور تربیت پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )الائیڈسکول حاجی عاشق حسین کیمپس کوٹلہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی الائیڈ سکول حاجی عاشق حسین کیمپس کوٹلہ ملک ندیم عاشق اعوان نے کہا کہ الائیڈ سکول میں بچوں کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ روحانی ،جسمانی اور فنی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ جس سے طلبا و طالبات کو بھرپور طریقے سے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں سے ہم آہنگی کے مواقع فراہم کے جاتے ہیں۔ جس میں بچوں کیلئے قرآت ،نعت ، ملی نغمے، اردوانگلش تقاریر،اردو انگلش ریڈنگ ،اردو انگلش مقابلہ خوش خظی اور آرٹ کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتاہے۔الائیڈ سکول حاجی عاشق حسین کیمپس کوٹلہ کے طلبا و طالبات نہ صرف اپنے کیمپس میں صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ بلکہ الائیڈ سکول سسٹم کی طرف سے علاقائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میںبھی بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہیں۔ تحصیل لیول پر ہونے والے مقابلوں میں ہمارے کیمپس کے بچوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ سال 2015میں الائید سکول سسٹم کی طرف سے علاقائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ہمارے طلبا و طالبات نے تحصیل لیول،ضلعی لیول اور ڈویژن لیول تک کوالیفائی کیا اور فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ انعامات حاصل کئے۔ہم آئیندہ انشاء اللہ پاکستان لیول تک مقابلوں میں حصہ لیں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے مقابلہ جات میں ون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدار چوہدری انوار الحق ہی ضلع بھمبر کو فتح کریں گے انکی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے ان خیالات کا اظہار ”چوہدری افضل آف پنڈی جہونجہ ”نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکا سیاسی کیریئر بے داغ ہے ،آپ ضلع بھمبر آزادکشمیر کے صیح معنوں میں عوامی لیڈر ہیں آنے والے جنرل الیکشن میں چوہدری انوار الحق ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہونگے ،آپکی کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )کوٹلہ ارب علی خاں میں 23مارچ کے حوالہ سے کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہوئی،کوٹلہ ارب علی خاں میں بوائز ڈگری کالج ،گرلز ڈگری کالج ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈی سکول کوٹلہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ ،کوٹلہ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت کہیں بھی 23مارچ کے حوالہ کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالہ سے کسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے مقامی صحافیوں کو دعوت ملی ، قراردادِ پاکستان کے حوالہ سے کوٹلہ و گردونواح میں بھی کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہونے کی وجہ سے آج کا دن سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان چھو ڑگیا ہے ،