سکول میں حصول علم کے لئے آنے والے طالبات کو پرنسپل ن مالی بنا دیا

تلہ گنگ : سکول میں حصول علم کے لئے آنے والے طالبات کو پرنسپل نے مالی بنا دیا، پڑھائی کی بجائے طالبات سکول میں گھاس کاٹنے لگیں، اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج، پرنسپل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مقا می لوگوں کے مطابق گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول لیٹی کی پرنسپل نے معصوم بچیوں کو دو تین روز سے گھاس کی کٹائی پر لگا دیا۔

جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھائی کے لئے بھیجتے ہیں سکول میں کام کروانے والی پرنسپل کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کاروائی کریں۔